اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے وسطی خطے میں ترقی کے فروغ کے لئے کسٹم اقدامات...

چین نے وسطی خطے میں ترقی کے فروغ کے لئے کسٹم اقدامات متعارف کرادیئے

چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کی فوژو بندرگاہ کے جیانگ ین ٹرمینل پر رو-رو مال بردار بحری جہاز پر برآمد کی جانے والی گاڑیاں لادی جارہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی) نے ملک کے وسطی خطے کو مزید متحرک کرنے کے لئے 16 اہم اقدامات متعارف کرادیئے۔

ان اقدامات میں ریلوے کی تیز رفتار کلیئرنس بہتر بنانا، سرحد پار ای کامرس میں معاونت کرنا اور منتقل شدہ پروسیسنگ تجارتی صنعتوں کے انضمام کے لئے مختص علاقوں کا قیام شامل ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز صوبہ ہوبے کے ای ژو ہوا ہو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئی اور زیادہ مال بردار پروازیں شروع کرنے میں معاونت کرکے بین الاقوامی مال برداری بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ صوبہ  ہینان کے شہر ژینگ ژو میں زمینی بندرگاہ کے نئے مقام کی تعمیر اور صوبہ انہوئی کے ہیفے میں زمینی بندرگاہ کو اپ گریڈ کرنے میں سہولت مہیا کی جائے گی۔

صوبہ ہونان کے چھانگ شا ہوانگ ہوا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور کینیا کے جومو کینیاٹا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے درمیان تعاون کے ایک نئے معاہدے پر دستخط میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس سے خوراک، توانائی، کوئلے اور معدنیات جیسے وسائل میں تحفظ کی ضمانت کی صلاحیت بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ ماحولیاتی تحفظ کے فروغ اور خطے میں کاربن اخراج کو کم کرنے میں بھی معاون ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!