چین جائیداد کے تمام اہل منصوبوں کی مالی معاونت تک رسائی یقینی بنانے کے لئے "وائٹ لسٹ” طریقہ کار کو وسعت دے گا- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)قومی مالیاتی ریگولیٹری انتظامیہ (این ایف آر اے) کے مطابق چین کے "وائٹ لسٹ” جائیداد منصوبوں کے لئے منظور شدہ قرض کا حجم 50 کھرب یوآن (تقریباً 695.5 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہوچکا ہے۔
این ایف آر اے کا کہنا ہے کہ چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے مالیاتی اداروں کے خطرات نمایاں طور پر کم ہوئے ہیں اور ’’وائٹ لسٹ‘‘ کا طریقہ کار موثر ثابت ہوا ہے۔
قومی مالیاتی ریگولیٹری انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے مالیاتی اداروں میں اصلاحات اور خطرات میں کمی تیز کرنے اور زیادہ خطرے سے دوچار اداروں سے نمٹنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ "وائٹ لسٹ” طریقہ کار وسیع کرنے، اس کی کارکردگی بڑھانے اور جائیداد کے شعبے میں ایک نیا ترقیاتی ماڈل قائم کرنے پر بھی کام کیا جائے گا۔
جنوری 2024 میں شروع کردہ "وائٹ لسٹ” طریقہ کار کے تحت مقامی حکام کی سفارش پر مالیاتی ادارے جائیداد کے اہل منصوبوں کو مالی مدد فراہم کررہے ہیں۔
یہ طریقہ کار قرض کے مسائل سے دوچار شعبے کو مستحکم کرنے اور صنعت کا اعتماد بڑھانے سے متعلق چین کی کوششوں کا حصہ ہے۔
