اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی نمائشی صنعت سے عالمی رسائی کو وسعت حاصل

چین کی نمائشی صنعت سے عالمی رسائی کو وسعت حاصل

چین کے شمالی شہر تھیان جن میں 20 ویں چین نمائشی فورم برائے عالمی تعاون میں شریک ایک شخص ترجمے کا آلہ جانچ رہا ہے-(شِنہوا)

تھیان جن(شِنہوا)شنگھائی نیو انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر (ایس این آئی ای سی) ہرسال 100 سے زائد نمائشوں کی میزبانی کرتا ہے جس میں 70 لاکھ سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں۔

یہ بات مرکز کے جنرل منیجر مائیکل کروپ نے 23 برس قبل چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے اپنی کامیابیوں کو فخر سے اجاگر کرتے ہوئے کہی۔

ایس این آئی ای سی چین اور جرمنی کا مشترکہ منصوبہ ہے جو چین کی نمائشی صنعت کے ارتقاء کا ثبوت ہے۔ یہ عالمی سطح پر اہم ترین اور متحرک شعبوں میں سے ایک بن چکا ہے۔

کروپ کے مطابق چین کی نمائشی صنعت ایک اہم عالمی رابطہ کار بن چکی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا بھر میں سب سے زیادہ امید افزا مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور کئی عالمی نمائشی ادارے اس شعبے کی تیز رفتار ترقی سے مستفید ہورہی ہیں۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے کروپ کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف نمائشوں اور کنونشنز کی تعداد بلکہ معیار کے اعتبار سے بھی بڑھتی مارکیٹ کی ترقی کو دیکھ کر خوش ہیں۔

20 ویں چین نمائشی فورم برائے عالمی تعاون عالمی نمائشی صنعت کی ایک اہم سالانہ تقریب ہے جو 8 سے 10 جنوری تک تھیان جن میں منعقد ہوئی جس کے دوران کروپ نے عالمی تنظیموں اور صنعت کے بڑے اداروں کے ساتھ متعدد نئے معاہدوں پر دستخط کئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صنعت میں کم از کم اگلے 10 یا 20 سا کی ترقی کا ایک شاندار آغاز ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!