ہیڈ لائن:
بیجنگ کے ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کے لئے تمام خدمات کی فراہمی کے کاؤنٹرز کا آغاز
جھلکیاں:
چین نے غیر ملکی مسافروں کے لئے ایک نئی سہولت کا آغاز کیا ہے۔ اب بیجنگ کے ہوائی اڈوں پر ایسے کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کو تمام خدمات مہیا ہوں گی۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ سروس کاؤنٹرز کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لیو یو وی، منیجر، کمیونیکیشن سروس آف چائنہ موبائل، بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئر پورٹ
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اپینیا چارن پمہیرا، تھائی مسافر
4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): اپینیا چارن پمہیرا، تھائی مسافر
5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): سٹاف ممبر، کاؤنٹر
6۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (تھائی): اپینیا چارن پمہیرا، تھائی مسافر
7۔ ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): سٹاف ممبر، کاؤنٹر
8۔ ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): اپینیا چارن پمہیرا، تھائی مسافر
تفصیلی خبر:
چین کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی میں توسیع کے ساتھ ساتھ بیجنگ نے دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کے لئے اپنی خدمات کا دائرہ بھی بڑھا دیا ہے۔یکم جنوری کو، بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور بیجنگ ڈیکسنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی مہمانوں کے لئے سروس کاؤنٹرز کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کاؤنٹرز پر مالیات، کمیونیکیشن، نقل و حمل اور سیاحت کے شعبوں میں 20 سے زائد خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لیو یو وی، منیجر، کمیونیکیشن سروس آف چائنہ موبائل، بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئر پورٹ
’’ ہیلو، آپ چین میں کتنے دن قیام کریں گے؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اپینیا چارن پمہیرا، تھائی مسافر
’’ہو سکتا ہے 15 دن۔‘‘
یہاں بنائے گئے کاؤنٹرز پراعلیٰ ٹیکنالوجی والے آلات، جیسے اے آئی ٹرانسلیٹرز، دستیاب ہیں تاکہ سیاحوں اور سٹاف کے درمیان بات چیت میں آسانیاں لائی جا سکیں۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): اپینیا چارن پمہیرا، تھائی مسافر
’’ہیلو، میں کہاں سے ٹیکسی لے سکتا ہوں؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): سٹاف ممبر، کاؤنٹر
’’ آپ بائیں طرف کی لفٹ سے ٹرمینل کی نچلی منزل پر جا کر ٹیکسی لے سکتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 5 (تھائی): اپینیا چارن پمہیرا، تھائی مسافر
’’ ہیلو، کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ سب وے کیسے جایا جائے؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): سٹاف ممبر، کاؤنٹر
’’ آپ سیدھا آگے جائیں گے، سب وے اسٹیشن نچلی سطح پر ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): اپینیا چارن پمہیرا، تھائی مسافر
’’ آج میں نے متعدد نئی خدمات دیکھی ہیں، جیسے ادائیگی اور ٹیلی کام کے کارڈز کا ایک ساتھ استعمال۔ اس کے علاوہ یہ سہولت بھی ہے کہ بیرون ملک سے آئے مسافر اس کارڈ کو چین بھر میں استعمال کر سکتے ہیں۔ دراصل یہ بہت آسان ہے۔ میں نے خاص طور پر ابھی اس اے آئی ٹرانسلیشن اسکرین کو آزمایا ہے، یہ بہت آسان ہے کیونکہ چین آنے والے غیر ملکیوں کو سب سے پہلےبات چیت میں مشکل ہوتی ہے۔ اب جب غیر ملکی یہاں آئیں گے تو وہ اپنی زبان کا خود ہی انتخاب کریں گے۔ اس طرح دونوں ممالک کے لوگ دو الگ الگ زبانوں کے باوجود آسانی سے ایک دوسرے کو اپنی بات آسانی سے سمجھا سکیں گے۔‘‘
بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link