جمعہ, دسمبر 12, 2025
تازہ ترینچین کی اناج کی پیداوار 2025 میں 71 کروڑ 40 لاکھ ٹن...

چین کی اناج کی پیداوار 2025 میں 71 کروڑ 40 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2025 میں اناج کی ایک اور بھرپور فصل حاصل کی ہے جس کے ساتھ مجموعی پیداوار 71 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار ٹن کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چین کے قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.2 فیصد اضافہ ہے۔

این بی ایس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھرپور فصل کی وجہ کاشت کے رقبے اور فی یونٹ پیداوار میں اضافہ ہے۔ ملک میں اناج کے زیر کاشت رقبے میں مسلسل چھٹے سال اضافہ ہوا اور 2025 میں یہ 11 کروڑ 90 لاکھ ہیکٹر سے تجاوز کر گیا جبکہ فی یونٹ پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔

این بی ایس کے عہدیدار وے فینگ ہوا نے کاشت کے رقبے میں مستحکم اضافے کا سبب ملک کے کثیرجہتی اقدامات کو قرار دیا جن میں قابل کاشت زمین کے تحفظ اور اس کے معیار کو مضبوط بنانا، فصلوں کی ساخت کو بہتر بنانا اور ترک شدہ زرعی زمین کی بحالی کو فروغ دینا شامل ہے۔

وے نے کہا کہ ملک کی بھرپور اناج کی پیداوار زرعی اور دیہی جدیدیت کے عمل کو تیز کرنے اور دیہی احیا کو ہر لحاظ سے آگے بڑھانے کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

وے نے یہ نشاندہی بھی کی کہ یہ کامیابی چین کی معاشی بحالی کے رجحان کو مضبوط کرنے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، اناج کی بین الاقوامی منڈی کو مستحکم رکھنے اور عالمی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مثبت کردار ادا کرتی ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!