اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نئی امریکی اقتصادی اور تجارتی ٹیم کے ساتھ بات چیت کو...

چین نئی امریکی اقتصادی اور تجارتی ٹیم کے ساتھ بات چیت کو تیار ہے، وزارت تجارت

سی او ایس سی اوشپنگ کیمیلیا کاکنٹینر جہازچین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی  کی  تیانجن بندرگاہ کے پیسفک انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرلنگر انداز ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین امریکی انتظامیہ کی نئی اقتصادی اور تجارتی ٹیم کے ساتھ رابطوں اور بات چیت کو تیار ہے۔

وزارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے فریقین کے درمیان رابطے اور تبادلے کے طریقہ کار کے تحت امریکی محکمہ تجارت کے ساتھ قریبی رابطہ برقراررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے یکطرفہ نفاذ کی چین مسلسل مخالفت کرتا رہے گا تاہم وہ امریکہ کے ساتھ بات چیت اور تعاون مضبوط بنانے، اختلافات مناسب طریقے نمٹانے، باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید تعاون کے اصولوں پر مبنی دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات میں مستحکم اور طویل مدتی ترقی کا خواہشمند ہے۔

امریکی وائرلیس نیٹ ورک سے چینی ٹیلی کام کمپنیوں ہواوے اور زیڈ ٹی ای کے تیار کردہ آلات کو ہٹانے سے متعلق امریکی سالانہ دفاعی بل پر ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ چینی انفارمیشن اور مواصلاتی مصنوعات سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے، مارکیٹ معیشت اور منصفانہ مسابقتی اصولوں کی خلاف ورزی اور چین ۔ امریکہ معمول کے اقتصادی و تجارتی تعاون میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ہی نے امید ظاہر کی کہ امریکہ حقائق کا احترام کرتے ہوئے معاشی و تجارتی امور کو سیاسی رنگ دینے اور اسے بطور ہتھیار استعمال کرنا بند کردے گا ۔

انہوں نے کہا کہ چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے چین تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!