اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلعلاقائی کشمکش شدید ہونے سے شام کا مستقبل خطرے سے دوچار ہو...

علاقائی کشمکش شدید ہونے سے شام کا مستقبل خطرے سے دوچار ہو گیا

شام کے دارالحکومت دمشق  میں ایک دھماکے کے بعددھوئیں کے گہرے بادل اٹھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

دمشق(شِنہوا)شام کی صورتحال حالیہ دنوں میں ڈرامائی تبدیلی سے گزری ہے کیونکہ حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس)کے جنگجوؤں نے 2ہفتوں کی کارروائیوں کے بعد اتوار کو دمشق کی آزادی اور بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کیا ہے۔

شام کی خانہ جنگی کے دوران ایچ ٹی ایس اور دیگر شامی جنگجو گروہوں کے ذریعہ 2017 میں ادلب میں تشکیل دی گئی  شامی نجات حکومت کے سربراہ محمد البشیر نے منگل کو اعلان کیا  ہے کہ انہیں مارچ 2025 کے اوائل تک شام میں ایک عبوری حکومت کی سربراہی کا کام سونپا گیا ہے۔

دریں اثنا شام کے پڑوسی ممالک نے زور دیا ہے کہ ملک کے مستقبل کا تعین شام کے عوام کو خود کرنا چاہیے۔ انہوں نے استحکام کی بحالی کے لئے سیاسی حل پر زور دیا۔

تاہم تجزیہ کاروں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ علاقائی اور بیرونی طاقتیں ہر ایک اپنے اپنے تزویراتی مفادات حاصل کرنے کے لئے طاقت کی کشمکش میں تیزی سے شامل ہو رہی ہیں اور اپنے اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے شام کی اندرونی سیاسی قوتوں کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

یہ پیش رفت شام کے مستقبل اور مشرق وسطیٰ کی وسیع جغرافیائی سیاسی حرکیات کے لئے اہم مضمرات رکھتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!