جمعہ, نومبر 21, 2025
تازہ ترینیورپی یونین چینی کمپنیوں کے لئے منصفانہ، شفاف اور بلاامتیاز کاروباری...

یورپی یونین چینی کمپنیوں کے لئے منصفانہ، شفاف اور بلاامتیاز کاروباری ماحول فراہم کرے،چین

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ چینی کمپنیوں کے لئے منصفانہ، شفاف اور بلا امتیاز کاروباری ماحول فراہم کرے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جو یورپ میں سرمایہ کاری کے لئے ان کمپنیوں کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ترجمان لین جیان نے یہ بات یورپی کمیشن کی ان رپورٹس کے جواب میں کہی جن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن یورپی یونین کے رکن ممالک کے  ٹیلی کام نیٹ ورکس سے ہواوے ٹیکنالوجی اور زیڈ ٹی ای کارپوریشن کو بتدریج ختم کرنے کے طریقے تلاش کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چینی کمپنیاں یورپ میں مقامی قوانین کے مطابق کاروبار کر رہی ہیں، یورپی عوام کو معیاری مصنوعات اور خدمات فراہم کر رہی ہیں اور مقامی سماجی و اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانونی بنیاد یا حقائق کے بغیر محض انتظامی اقدامات کے ذریعے کمپنیوں کی منڈی تک رسائی کو محدود یا ممنوع کرنا منڈی کے اصولوں اور منصفانہ مسابقت کے ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چند ممالک میں حقائق نے یہ ثابت کیا ہے کہ چینی ٹیلی کام کمپنیوں کے محفوظ اور معیاری آلات کو ہٹانے سے نہ صرف ان ممالک کی تکنیکی ترقی متاثر ہوئی ہے بلکہ انہیں بھاری مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تجارت کو سکیورٹی یا سیاسی مسئلہ بنا دینا تکنیکی ترقی اور اقتصادی نمو میں رکاوٹ ڈالے گا اور اس سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!