اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروساقوام متحدہ کا چین کے علاقے پینگ شوئی میں ترقی کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کا چین کے علاقے پینگ شوئی میں ترقی کا خیرمقدم

ہیڈ لائن:

اقوام متحدہ کا چین کے علاقے پینگ شوئی میں ترقی کا خیرمقدم

جھلکیاں:

چین کی جنوب مغربی میونسپلٹی چھونگ چھنگ کے علاقے پینگ شوئی میں صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں قابل ذکر ترقی ہو ئی ہے۔ اقوام متحدہ سے منسلک مختلف عالمی اداروں کےنمائندوں نے علاقے کا دورہ کر کے جاری ترقی کے عمل کو سراہا ہے۔ انہوں نے پینگ شوئی میں سیاحت کے شعبے کے لئے بھی نئے امکانات پر گفتگو کی۔ آئیے اس ویڈیو میں تفصیل جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ پینگ شوئی میں عالمی اداروں کے نمائندوں کے دورے کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مارٹن ٹیلر، نمائندہ، عالمی ادارہ صحت، چین

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): سدھرت چترجی، مقامی رابطہ کار، یو این ڈویلپمنٹ سسٹم، چین

تفصیلی خبر:

چین میں موجود اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام، عالمی غذائی پروگرام اور دیگر عالمی تنظیموں کے نمائندوں نے جمعرات اور جمعہ کے روز چین کی جنوب مغربی میونسپلٹی چھونگ چھنگ میں میاؤ توجیا پینگ شوئی خودمختار کاؤنٹی کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے پینگ شوئی میں غربت کے خاتمے میں کامیابیوں اور خوبصورت دیہاتوں کی تعمیر کو بھرپور انداز میں سراہا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مارٹن ٹیلر، نمائندہ، عالمی ادارہ صحت، چین

’’میں یہاں ایسی حقیقی اور اہم تبدیلیاں دیکھ رہا  ہوں جو لوگوں کی صحت بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ دو  اہم باتیں میں نے یہاں دیکھیں۔ یہاں جس ہسپتال کا ابھی ہم نے دورہ کیا ہے اس میں  جدید طبی سہولیات  فراہم کی گئی ہیں۔ وہاں ہم نے نئے ڈاکٹروں کو دیکھا۔ یہاں آبادی کے لئے اس کے علاوہ بھی بہت سی سہولیات دستیاب ہیں۔ دوسری بڑی تبدیلی ہیلتھ انشورنس، مالیاتی تحفظ کا فروغ اور پھیلاؤ ہے۔ اس کے ذریعے علاج معالجے کے حوالے سے لوگوں کے مالی مشکلات میں کمی آئی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): سدھرت چترجی، مقامی رابطہ کار، یو این ڈویلپمنٹ سسٹم، چین

’’میں تعلیم ،زراعت کے حوالے سے بھی اہم باتیں دیکھتا ہوں۔ میرا مشاہدہ ہہے کہ  یہاں  پینگ شوئی کے آثار قدیمہ  کو سیاحت کے لئے زیادہ پرکشش بنایا گیا ہے ہے۔ میرا خیال ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ یہاں مقامی اداروں کے ساتھ مل کربہت زیادہ کام کر سکتا ہے۔‘‘

چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجسنی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!