اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین15 ویں ایئر شو چائنہ میں چھانگ ای 6 کے قمری نمونوں...

15 ویں ایئر شو چائنہ میں چھانگ ای 6 کے قمری نمونوں کی نمائش

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی قومی فلکیاتی مشاہدہ گاہ میں ایک محقق چھانگ ای 6 مشن کا حاصل کیا گیا قمری نمونہ دکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

چوہائی،گوانگ ڈونگ(شِنہوا)چین کے چھانگ ای 6 مشن کے چاند کی دور دراز سطح سے حاصل کئے گئے قمری نمونے 15 ویں چین بین الاقوامی ہوابازی و خلابازی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔

چین کے قومی خلائی ادارے (سی این ایس اے) کے مطابق نمائش میں رکھی گئی قمری مٹی کا وزن تقریباً 75 ملی گرام ہے جو چھانگ ای 6 سے عوامی بہبود کے لئے لیا گیا پہلا نمونہ ہے۔ یہ نمونہ چاند کے دور دراز کے سب سے بڑے، گہرے اور قدیم ترین اثر والے گڑھے سے لیا گیا تھا، جہاں چاند کی سطح انتہائی پتلی ہے۔

نمائش کے شرکا ان نمونوں کا قریب سے مشاہدہ کرسکیں گے۔ سی این ایس اے کے عہدیدار ژانگ تاؤ نے بتایا کہ قمری نمونوں میں عوام کی گہری دلچسپی راغب ہونے کی توقع ہے۔

چھانگ ای 6 کی واپسی کی خلائی طشتری، قمری نمونے زمین پر لانے والا پیراشوٹ اور قمری مٹی جمع کرنے میں استعمال ہونے والا بند کنٹینر بھی نمائش میں رکھا گیا ہے۔

چین کا چھانگ ای 6 مشن انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ جون میں چاند کے دور دراز حصے سے 1935.3 گرام نمونے زمین پر لایا تھا۔ یہ نمونے منفرد سائنسی اہمیت کے حامل ہیں جن سے قمری ارتقاسمجھنے میں مزید مدد ملے گی۔ اس سے قمری ذرائع کی پر امن تلاش کی رفتار تیز ہوگی جو تمام انسانیت کے لئے اہم اثاثہ ہوگا۔

یہ نمائش ایئر شو چائنہ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے جو 12 سے 17 نومبر تک چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر چو ہائی میں ہو رہی ہے۔ 1996 میں اپنے آغاز سے یہ نمائش ملک اور بیرون ملک سے ہوابازی اور خلابازی کی جدید ٹیکنالوجیز اور سازوسامان کا اہم ایونٹ بن گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!