چینی صدر شی جن پھنگ ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
گوانگ ژو(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نےسن یات سین یونیورسٹی کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
شی نے منگل کو یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبا اور اندرون و بیرون ملک سابق طلبا کو مبارکباد دی ہے۔
شی نے یو نیورسٹی پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ترقی کو بڑی قومی حکمت عملیوں اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کی ترقی کی ضروریات کے ساتھ منسلک کریں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو چینی خصوصیات کے ساتھ خود کوایک عالمی معیار کی یونیورسٹی بنانے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے تاکہ چینی جدیدیت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے۔
شی کا خط منگل کو چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے گوانگ ژو میں یونیورسٹی کی صد سالہ سالگرہ پر منعقدہ ایک تقریب میں پڑھ کر سنایا گیا۔
