چین، دارالحکومت بیجنگ میں دا شِنگ بین الاقوامی ہوائی اڈہ اقتصادی علاقے میں قائم ایک بین الاقوامی بائیو میڈیکل پارک میں بیجنگ سی آر ایس میڈیکل ڈیوائس کمپنی لمیٹڈ کی ورکشاپ میں تکنیکی ماہر کام کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ بلدیاتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ منصوبہ کے تحت 2026 تک شہر کی طبی آلات کی صنعت کا حجم 50 ارب یوآن (تقریباً 7 ارب امریکی ڈالر) تک کیا جائے گا۔
شہر کے محکمہ معیشت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صحت کمیشن کے مشترکہ طور پر تیار کردہ منصوبے کے مطابق چینی دارالحکومت 2024 سے 2026 تک ایسے صنعتی علاقے قائم کرے گا جن میں ہائی۔اینڈ طبی آلات، اعلیٰ معیار کی طبی اشیاء اور مئوثر تشخیصی مصنوعات شامل ہوں گی۔
منصوبے میں ڈیجیٹل انجیوگرافی ایکسرے مشین، ایکسٹراکورپوریل ممبرین آکسیجینیشن سسٹم اور ٹیومرریڈیو تھراپی کے لیے برقی مقناطیسی نیویگیشن سسٹم، امپلانٹ ایبل کارڈیک پیس میکر جیسے ہائی اینڈ طبی آلات اور مصنوعی ذہانت کی طبی مصنوعات کی اہم ترقیاتی اہداف کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔
منصوبہ کے تحت بیجنگ میں متعدد اہم محکموں اور معروف صنعتی زونز کے درمیان تعاون کو مضبوط کیا جائے گا تاکہ اسپتالوں میں جدید مصنوعات کا استعمال تیز کیا جاسکے۔
