اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکنڈر گارٹن کے بچوں کا امتحان نہ لیا جائے،چینی وزارت تعلیم

کنڈر گارٹن کے بچوں کا امتحان نہ لیا جائے،چینی وزارت تعلیم

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر شِنگہوا میں بچے ہاتھوں میں برکت کے نشان لئے دوڑ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ کنڈرگارٹن کے تحت داخلے کے لئے بچوں کا کسی بھی قسم کا امتحان یا ٹیسٹ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت کے سینئرعہدیدار ژانگ وین بن نے قومی مقننہ کے منظور کئے گئے پری سکول تعلیم کے قانون کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ تعلیم کے حق کے بہتر تحفظ کی کوششوں میں سرکاری کنڈرگارٹن کو معذوری کا شکار ایسے بچوں کو بھی داخل کرنا چاہئے جو کنڈر گارٹن کی زندگی میں ڈھل سکیں۔

یکم جون 2025 سے نافذ العمل ہونے والے نئے قانون میں کہا گیا ہے کہ پری سکول تعلیم سے مراد کنڈرگارٹن اور دیگر اداروں کی جانب سے پرائمری سکول میں داخلے سے قبل 3 سال اور زائد عمر کے بچوں کو فراہم کی جانے والی نرسنگ اور تعلیمی خدمات ہیں۔

قانون میں کہا گیا ہے کہ پری سکول تعلیم قومی تعلیمی نظام کا لازمی حصہ اور سماجی بہبود کا ایک اہم اقدام ہے۔

وزارت کے مطابق چین میں حالیہ برسوں کے دوران پری سکول تعلیم میں تیز تر ترقی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال پورے ملک میں تقریباً 4 کروڑ 9 لاکھ 30 ہزار بچے کنڈر گارٹن میں داخل ہوئے جو پری سکول کی عمر کے تمام بچوں کا 91.1 فیصد ہیں۔

پری سکول امتحانات اور ٹیسٹوں کا خاتمہ چینی بچوں اورطلبہ پر تعلیمی بوجھ کم کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!