اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنوبی افریقی کمپنیوں کا چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش سے تجارتی مواقع...

جنوبی افریقی کمپنیوں کا چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش سے تجارتی مواقع کا حصول

چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش افریقہ کے لیے اپنی مصنوعات کی نمائش اور چین سے تجارت بڑھانے کا بڑا پلیٹ فارم ہے۔ (شِنہوا)

جو ہانسبرگ (شِنہوا) جنوبی افریقہ کے محکمہ تجارت، صنعت اور مسابقت (ڈی ٹی آئی سی) نے کہا ہے کہ 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں شرکت کرنے والی جنوبی افریقی کمپنیوں میں سے متعدد نے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع حاصل کئے ہیں۔

ڈی ٹی آئی سی نے نمائش میں شرکت اور اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لئے 35 کمپنیوں کی میزبانی کی تھی۔ 7 ویں سی آئی آئی ای 5 سے 10 نومبر تک چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوئی۔

ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی افریقی کاروباری اداروں کو یقین ہے کہ تجارتی پیشرفت سے جلد ہی ٹھوس معاہدے ہوں گے۔

بیان کے مطابق سی آئی آئی ای ایک پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر کی کمپنیوں کو اس موقع پر اپنی پیداواری صلاحیتوں کی نمائش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ممکنہ خریداروں کے لیے بھی ایک اہم موقع ہے جو سامان اور خدمات کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

جنوبی افریقی بوتھس پر مختلف قسم کی مصنوعات کی نمائش کی گئی جن میں زیورات، زراعت اور زرعی تیار شدہ مصنوعات، بیگز اور انجینئرنگ جیسی دیگر خدمات شامل ہیں۔

سی آئی آئی ای میں جنوبی افریقی کاروباری وفد کے سربراہ  اور ڈی ٹی آئی سی میں ایکسپورٹ پروموشن اینڈ مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر سیپمانڈلا کمکانی نے کہا کہ وہ نتائج سے خوش ہیں۔

کمکانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمپنیوں کی کارکردگی اچھی رہی۔ سی آئی آئی ای کی اہم خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ ہر کسی کو مختلف علاقائی خطوں کی کمپنیوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔ ہماری کئی کمپنیوں نے نفع بخش تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع حاصل کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!