ملاوی کے جنوبی علاقے میں ضلع نسانجے کے تینگانی ٹیکنیکل کالج کے زیرتربیت طلبہ مارکا-بنگولہ ریلوے منصوبے کے مقام پر 3 روزہ تعلیمی دورے کے بعد اعزازی اسناد کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)
نسانجے،ملاوی(شِنہوا) جنوبی ملاوی میں مارکا-بنگولا ریلوے کی مرمت کرنے والی چینی کنٹریکٹر کمپنی چائنہ ریلوے کے 20 ویں بیورو گروپ کارپوریشن لمیٹڈ (سی آر20جی) نے مںصوبے کے مقام پر تجربہ حاصل کرنے کے لئے آنے والے مقامی فنی اداروں کے زیرتربیت طلبہ کا خیر مقدم کیا۔
کمپنی نے ضلع نسانجے میں تینگانی کمیونٹی ٹیکنیکل کالج کے اینٹیں بچھانے والے ٹرینیز کے پہلے گروپ کی 3 روزہ تعلیمی دورے کی میزبانی کی جو گزشتہ جمعہ کو ختم ہوا۔
سی آر 20 جی کے لیب منیجر گینگ پینگ ہوئی نے شِنہوا کو بتایا کہ دورے میں چینی فنی ماہرین نے ٹرینیز کو کنکریٹ کی جانچ اور لیبارٹری تکنیک سمیت مختلف مشقوں میں رہنمائی کی۔
گینگ پینگ ہوئی نے کہا کہ پروگرام سے ٹرینیز اور ریلوے منصوبہ دونوں مستفید ہوں گے۔ پروگرام سے مقامی افرادی قوت میں ضروری فنی مہارتیں منتقل کرنے میں مدد ملے گی جس سے طلبہ کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
3 روزہ تعلیمی دورے کے اختتام پر سی آر 20 جی نے ہر ٹرینی کو اعزازی سند سے نوازا۔
