اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکمیونٹی فری کلینک کے انعقاد سے ملائیشیا اور چین کے عوامی تعلقات...

کمیونٹی فری کلینک کے انعقاد سے ملائیشیا اور چین کے عوامی تعلقات کو دوام

ملائیشیا کی ریاست سیلانگورکے علاقے پوچھونگ جایا میں منعقدہ مفت کلینک میں بزرگ شہری جسمانی مشق کررہے ہیں۔(شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا)چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے سابق طلبہ اور ملائیشیا کے طبی ماہرین کے ایک گروپ نے ریاست سیلانگور کے رہائشیوں کے لئے مفت طبی کلینک کا اہتمام کیا، جس میں دائمی امراض کے معائنے اور تشخیص کی سہولت دی گئی۔

کلینک میں ہفتہ کے روز تقریباً 100 مقامی رہائشیوں کامعائنہ کیا گیا۔ مقامی افراد نے "عمر رسیدہ افراد کی گرتی صحت اور اس کے نتائج” کے عنوان سے ایک مباحثے میں حصہ لیا۔ منتظمین کی طرف سے شرکاء کو صحت کی گھریلو کٹس بھی دی گئیں۔

ایک روزہ طبی کلینک کا انعقاد پیکنگ یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن آف ملائیشیا نے سیلانگور ریاست کے ایگزیکٹو کونسلر نگ زی ہان اور پوچھونگ کنرارا رہائشی کمیٹی کے تعاون سے کیا تھا جبکہ ملائیشیا میں چینی سفارتخانے، ملائیشیا چین دوستی ایسوسی ایشن اور چائنہ کنسٹرکشن دریائے یانگزے (ملائیشیا) ایس ڈی این بی ایچ ڈی نے تقریب کے انعقاد میں معاونت  کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!