اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلدوستی اور عملی تعاون کے فروغ کے لئے کمبوڈیا۔چین جڑواں شہروں کی...

دوستی اور عملی تعاون کے فروغ کے لئے کمبوڈیا۔چین جڑواں شہروں کی کانفرنس کا انعقاد

کمبوڈیا کے صوبے سیم ریپ میں کمبوڈیا۔چین سسٹر سٹیز کانفرنس میں ایک مقرر اظہار خیال کررہا ہے۔(شِنہوا)

سیم ریپ(شِنہوا)کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے سیم ریپ میں کمبوڈیا۔چین سسٹر سٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور عملی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

کانفرنس کا عنوان ’’ کمبوڈیا اور چین مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کا ایک مشترکہ نیا باب رقم کرتے ہیں‘‘ تھا۔ کانفرنس میں کمبوڈیا اور چین کے سسٹر سٹیز اور صوبوں سے 200 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

تقریب میں کمبوڈیا کے وزیر سیاحت ہووٹ ہاک، کمبوڈیا۔چین دوستی تنظیم کے صدر اک سام ال اور چین کی دیگر ممالک سے دوستی کے لئے قائم تنظیم چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن کے صدر یانگ وان منگ کے علاوہ سیم ریپ کے صوبائی گورنر پراک سوفوان نے بھی شرکت کی۔

کمبوڈیا کے وزیر ہووٹ ہاک نے کہا کہ یہ تقریب کمبوڈیا اور چین کے درمیان عوامی سطح پر تبادلوں کے سال 2024 کا جشن منانے کے لئے مشترکہ سرگرمیوں کاحصہ ہے ۔

کمبوڈیا چین دوستی ایسوسی ایشن کے صدر اک سام ال نے کہا کہ کانفرنس نے نہ صرف کمبوڈیا اور چین کے درمیان سسٹر سٹیز اور صوبوں کے درمیان دوستی کے رشتے کو گہرا کیا بلکہ دونوں ممالک کی ثقافت، روایت اور سیاحت کے امکانات کو فروغ دینے میں بھی کردار ادا کیا۔

یانگ وان منگ نے کہا کہ یہ کانفرنس چین اور کمبوڈیا کی مقامی حکومتوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، اعتماد اور دوستی کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

صوبائی گورنر پراک سوفوان نے کہا کہ کانفرنس نے نہ صرف کمبوڈیا اور چین کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دیا بلکہ تمام سسٹر سٹیز اور صوبوں کے مندوبین کے درمیان دوستی کو بھی گہرا کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!