اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے وسطی خطے میں میگ لیو ایکسپریس لائن کی تعمیر کا...

چین کے وسطی خطے میں میگ لیو ایکسپریس لائن کی تعمیر کا آغاز

چین کے صوبے ہونان کے شیانگ شی توجیا اور میاؤخودمختار پریفیکچر کے قدیم قصبے فینگ ہوانگ میں لوگ سیاحتی ایکسپریس لائن میں مناظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِنہوا)

چھانگ شا (شِنہوا) چین میں وسطی صوبے ہونان کے شہروں چھانگ شا اور لیو یانگ  کو ملانے والی ایک میگ لیو ایکسپریس لائن کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع  نے بتایا ہے کہ میگ لیو ایکسپریس لائن کی لمبائی مجموعی طور پر 48.73 کلومیٹر ہے جس پر رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ 39.52 کلومیٹر کے پہلے مرحلے میں 7 نئے اسٹیشنز کو ملایا جائے گا جس پر تقریباً 10.44 ارب یوآن (تقریباً 1.45 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

تعمیراتی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایکسپریس لائن مضبوط چڑھائی ، چھوٹے موڑ ، کم ارتعاش اور کم شور کے فوائد فراہم کرتی ہے۔ مستقبل میں اس کے ذریعے 200 کلومیٹر فی گھنٹے کا رفتار ٹیسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!