ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے صدر کم جونگ اُن (دائیں) روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کرتے ہوئے-(شِنہوا)
سیئول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) نے صدارتی فرمان کے تحت روس کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت داری کے معاہدے کی توثیق کردی ہے۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے منگل کے روز بتایا ہے کہ ڈی پی آر کے کے سربراہ مملکت نے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔ اس معاہدے کا اطلاق اس دن سے ہوگا جب دونوں فریق توثیقی دستاویزات کا تبادلہ کریں گے۔
جون میں پیانگ یانگ میں ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے سربراہان نے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔
