اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینچین کے کینٹن میلے میں درآمدی اشیاء کی بڑی تعداد میں آمد

چین کے کینٹن میلے میں درآمدی اشیاء کی بڑی تعداد میں آمد

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقدہ 137 ویں چین درآمدی و برآمدی میلہ کے دوران ملبوسات کے سٹال پر خریدار نمائش کنندہ سے گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

گوانگ ژو (شِنہوا) 138 ویں چین  درآمدی و برآمدی میلہ جسے کینٹن میلہ بھی کہا جاتا ہے، کے لئے 72 کھیپوں پر مشتمل درآمدی اشیاء 16 ستمبر سے 11 اکتوبر کے درمیان چین پہنچ چکی ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 39 لاکھ 60 ہزار یوآن (تقریباً 5 لاکھ 57 ہزار 370 امریکی ڈالر) ہے۔

گوانگ ژو کسٹمز کے حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے میلے کی تاریخ قریب آ رہی ہے مزید نمائشی اشیاء کی آمد متوقع ہے۔

138 واں کینٹن میلہ 15 اکتوبر سے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں شروع ہو گا جس میں 30 ہزار مربع میٹر پر محیط درآمدی نمائش کا علاقہ مختص کیا گیا ہے۔

نمائشی اشیاء 13 ممالک اور خطوں کے 222 نمائش کنندگان کی جانب سے آ رہی ہیں جن میں مصر، ترکی، تھائی لینڈ اور جاپان شامل ہیں اور ان میں کچن اپلائنسز، ہارڈ ویئر ٹولز اور مشینری آلات جیسی اشیاء شامل ہیں۔

نمائش کے عمل کو آسان بنانے کے لئے گوانگ ژو کسٹمز نے خصوصی سہولتی اقدامات متعارف کروائے ہیں جن میں ضمانت کی شرط سے استثنیٰ، موقع پر نگرانی اور ترجیحی کلیئرنس کے لئے گرین چینلز شامل ہیں تاکہ داخلے سے لے کر نمائش کے بعد کے مراحل تک موثر کسٹمز سروس یقینی بنائی جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!