اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ تریناسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی وسطِ خزاں تقریب میں پیدائشی  امراض...

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی وسطِ خزاں تقریب میں پیدائشی  امراض  دل کے شکار بچوں کی خصوصی شرکت

دل کے پیدائشی امراض سے صحت یاب ہونے والے پاکستانی بچوں اور ان کے والدین کو  گزشتہ دنوں وسطِ خزاں کے تہوار کی خوشیوں میں شریک کیا گیا۔ اس حوالے سے چینی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی  شریک ہوئیں۔

چین کے فووائی ہسپتال کے پروفیسر پان شیانگ بن کی قیادت میں طبی ماہرین کی ٹیم نے جنوری میں پنجاب کے شہر راولپنڈی میں آٹھ پیدائشی مریض بچوں کی مفت سرجری کی تھی۔ اب یہ تمام بچے تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں۔

ایک 8 سالہ پاکستانی بچی افرح عامر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ

"اب میں اپنے دوستوں کے ساتھ دوڑ سکتی ہوں، کود سکتی ہوں اور کھیلوں میں حصہ لے سکتی ہوں۔ میں چینی ڈاکٹروں کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): افرح عامر، پیدائشی طور پر دل کی مریض بچی

"میں کلاس، اسکول اور گھر میں سب کچھ کر سکتی ہوں۔ میں دوڑ سکتی ہوں، کھیل سکتی ہوں۔ پہلے یہ سب نہیں کر سکتی تھی۔ میں اپنے ڈاکٹروں اور چینی ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے مجھے صحت یاب ہونے میں مدد دی۔”

چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا کہ پیدائشی امراضِ دل کے بچوں کے علاج کے لیے پاکستان کو دی جانے والی مدد انسانیت اور زندگی کو اولین ترجیح دینے کے جذبے کی بہترین عکاسی ہے اور یہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرے  کی ٹھوس ترجمانی بھی ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے چینی طبی ٹیم کی اعلیٰ مہارت اور بے لوث خدمت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک صحت، خواتین کی بہتری، تعلیم اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پروفیسر پان نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ وہ بچوں کی صحت یابی اور ان کے روشن چہروں کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چینی ٹیم مزید پاکستانی ڈاکٹروں کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ جدید طبی ٹیکنالوجی کو فروغ دے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان طبی تعاون کے مزید ثمرات سامنے آئیں۔

تقریب میں شریک والدین اور بچوں کا کہنا تھا  کہ چین کے طبی ماہرین کا علاج منصوبہ ان کے لئے امید کی کرن اور پاکستان اور چین کے درمیان عوامی رابطے اور  مضبوط آہنی دوستی کی علامت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین کی طبی ٹیکنالوجی دل کے مزید پیدائشی مریض بچوں کی مدد کرے گی۔

اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام وسطِ خزاں کے تہوار کی تقریب

امراضِ دل کے پیدائشی  مریض بچے اور ان کے والدین شریک ہوئے

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نےبھی شرکت کی

چینی ڈاکٹروں کی ٹیم نے بچوں کی مفت سرجری کی

بچے اب روبصحت ہو کر کھیل اور دوڑ میں حصہ لے سکتے ہیں

صحت یاب افرح عامر اب دوستوں کے ساتھ کھیل سکتی ہے

چینی سفیر نے اس تعاون کو زندگیاں بچانے کے جذبے کا عکاس قرار دیا

آصفہ بھٹو زرداری نے صحت اور تعلیم میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا

معالج پروفیسر پان کے مطابق بچوں کی مسکراہٹ ہماری اصل خوشی ہے

والدین اور بچوں نے علاج کے منصوبے کو امید کی کرن قرار دیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!