اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینچین نے خلیج عدن اور صومالیہ کے قریب سمندر میں نیا بحری...

چین نے خلیج عدن اور صومالیہ کے قریب سمندر میں نیا بحری بیڑا گشت کے مشن پر بھیج دیا

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کےشہر چھنگ ڈاؤ میں بندرگاہ پر چینی بحریہ کے بیڑے کو رخصت کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

چھنگ ڈاؤ(شِنہوا)چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا ایک نیا بیڑا چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں چینی فوجی بندرگاہ سے روانہ ہو گیا جو خلیج عدن اور صومالیہ کے نزدیک سمندر میں اپنے پیشرو بیڑے کے گشتی مشن کی ذمہ داری سنبھالے گا۔

یہ 48 واں بحری بیڑا ایک میزائل ڈسٹرائر، ایک میزائل فریگیٹ اور ایک سپلائی جہاز پر مشتمل ہے جس پر دو ہیلی کاپٹر اور خصوصی دستوں کے درجنوں ارکان سوار ہیں۔

مشن کی تیاری کے سلسلے میں بیڑے نے تربیتی مشقیں کیں جو بنیادی طور پر ہتھیاروں کے استعمال، قافلے کی حفاظت کے دوران انجام دی جانے والی ذمہ داریوں اور مشن کے دوران ضروری رسد کی فراہمی کے اقدامات پر مرکوز تھیں۔

چین نے دسمبر 2008 میں بحری جہاز روانہ کرنا شروع کئے تاکہ خلیج عدن اور صومالیہ کے نزدیک سمندر میں جہازوں کی حفاظت کے آپریشن انجام دے سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!