مصری صدر عبدالفتح السیسی اور امریکی صدر ٹرمپ پیر کو غزہ اور وسیع تر مشرقِ وسطی کے حوالے سے شرم الشیخ میں امن سربراہی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس، برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر، اٹلی کی جورجیا میلونی، اسپین کے پیڈرو سانچیز اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سمیت 20 سے زیادہ ممالک کے رہنما شرکت کریں گے، اس اجلاس کا مقصد غزہ کی پٹی میں جنگ ختم کرنا، مشرقِ وسطی میں امن و استحکام کے حصول کی کوششوں کو مضبوط بنانا، اور علاقائی سلامتی و استحکام کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔
