اتوار, اکتوبر 12, 2025
پاکستانپاکستان کا افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب، 19 پوسٹوں پر قبضہ...

پاکستان کا افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب، 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا

پاکستان نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سرحد پر 19
افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا، منوجیا بٹالین ہیڈ کوارٹرز، غرنالی ہیڈکوارٹر، درانی کیمپ سمیت کئی مورچے ملیامیٹ کر دیئے، کئی افغان اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے، پاک فوج نے ژوب سیکٹر میں طالبان کی اہم پوسٹ پر قبضہ کرکے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی میں پاک افغان سرحد کے مختلف علاقوں میں افغان سیکیورٹی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جہاں افغان فورسز کے سرنڈر کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، ان چوکیوں پر موجود افغان طالبان ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ باقی اپنی جانیں بچا کر فرار ہو گئے، کچھ چوکیوں پر آگ بھڑک اٹھی، ان چوکیوں سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے تھے۔

برابچا میں افغان طالبان کی بٹالین کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں سے خارجیوں اور فتن الہندوستان کے دہشت گردوں کو پاکستان میں لانچ کیا جاتا تھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسٹرائیک میں فتن الہندوستان اور خارجیوں کے بھاری جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے انگور اڈہ کے سامنے طالبان فورسز کی پوسٹ مکمل تباہ کر دی ہے، مسلح افواج کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران طالبان فورسز کے منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈکوارٹر پر کامیاب اسٹرائیک کی گئی۔ اسٹرائیک کے نتیجے میں طالبان کا منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈکوارٹر مکمل تباہ ہوگیا، منوجبا کیمپ میں موجود درجنوں طالبان سپاہی اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے کرم میں بارڈر ایریا پر سخت جوابی کارروائی کی ہے، پاک فوج نے زبردست کامیابی کے ساتھ افغان تنصیبات کو نشانہ بنایا، افغان فوج کے کئی ٹینکس تباہ کر دیے گئے۔ پاکستان نے نوشکی سیکٹر پر طالبان کے غزنالی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کا غزنالی ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ کردیا گیا، غزنالی ہیڈکوارٹر میں موجود درجنوں طالبان اور خارجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔

چترال میں بھی افغانستان کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے، افغان چیک پوسٹ تباہ ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی، پاک فوج کی جوابی فائرنگ کے بعد افغان فوج ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کے بھاگ نکلی۔

پاک فوج نے ژوب سیکٹر میں طالبان کی اہم پوسٹ پر قبضہ کرکے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا، قبضہ کی جانے والی طالبان پوسٹ پر موجود افغان طالبان کی بکتر بند بھی تباہ کر دی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!