اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپنجاب ،پی پی 139،ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری، پولنگ 5 دسمبر کوہوگی

پنجاب ،پی پی 139،ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری، پولنگ 5 دسمبر کوہوگی

لاہور:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیاگیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 139کے ضمنی انتخاب کیلئے جاری شیڈول کے مطابق 18اکتوبرکوکاغذات نامزدگی حاصل کئے جاسکیں گے،21اکتوبر سے 24اکتوبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، 12نومبرکو امیدواران کی حتمی لسٹ اور انتخابی نشان جاری ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق 5دسمبر کو حلقے میں پولنگ ہوگی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر عمران مارتھ ،ریٹرننگ افسر عثمان جلیس ،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر عدیل خان کو تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ نشست رانا افضال حسین سابق ایم پی اے کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!