ہفتہ, ستمبر 13, 2025
تازہ ترینچین کی بیجنگ میں ڈبلیو ٹی او ای-کامرس معاہدے کے آزمائشی نفاذ...

چین کی بیجنگ میں ڈبلیو ٹی او ای-کامرس معاہدے کے آزمائشی نفاذ کی حمایت

چین کے وسطی صوبے ہوبےکے شہر ایژو میں چائنہ(ایژو) کراس بارڈر ای-کامرس انڈسٹریل پارک میں عبداللہ (بائیں جانب) ڈرونز کی لائیو سٹریمنگ کے ذریعے تشہیر کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی حکام نے ایک عملی منصوبہ جاری کیا ہے جس کے تحت بیجنگ کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ای-کامرس معاہدے کے آزمائشی نفاذ کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ منصوبہ وزارت تجارت سمیت 5 سرکاری اداروں نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔ اس میں 5 اہم شعبوں میں 41 اقدامات شامل ہیں جن کا مقصد تجارتی ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینا، ڈیٹا گورننس کو بہتر بنانا، ڈیجیٹل صارف ماحول کو موثر بنانا، ٹیلی کام سروسز میں شفافیت بڑھانا اور ڈیجیٹل تجارت میں بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینا ہے۔

وزارت کے ایک اہلکار کے مطابق ڈبلیو ٹی او کا ای-کامرس معاہدہ کثیرجہتی ڈیجیٹل تجارتی اصول سازی میں چین کی ایک اہم کامیابی ہے اور یہ چین کے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کی کوششوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ عالمی ڈیجیٹل تجارت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے ایک مستحکم، شفاف اور پیش گوئی کے قابل ریگولیٹری ماحول فراہم کرے گا اور دنیا بھر میں ڈیجیٹل تجارت میں شامل صارفین اور کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!