جمعہ, ستمبر 12, 2025
تازہ ترینچینی عدالتوں نے 5 سال میں 52 لاکھ 30 ہزار فوجداری مقدمات...

چینی عدالتوں نے 5 سال میں 52 لاکھ 30 ہزار فوجداری مقدمات نمٹائے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس (ایس سی آئی او) کی جانب سے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران چینی خصوصیات کی حامل سوشلسٹ قانون کی بالادستی پر پیشرفت کے حوالے سے پریس کانفرنس کا مںظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی عدالتوں نے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران پہلی سماعت میں 52 لاکھ سے زائد فوجداری مقدمات نمٹائے ہیں۔ اس سے منظم جرائم، ٹیلی کمیونیکیشن اور آن لائن فراڈ اور سائبر غنڈہ گردی جیسے غیر قانونی افعال کے خلاف گھیرا تنگ ہوا ہے۔

اعلیٰ عوامی عدالت کے نائب صدر حہ شیاؤ رونگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان مقدمات کی کارروائی نے پرامن چین کی تعمیر اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لئے مضبوط عدالتی معاونت فراہم کی ہے۔

حہ شیاؤ رونگ نے مزید کہا کہ اسی مدت کے دوران ملکیتی حقوق  سے متعلق 23 لاکھ 40 ہزار مقدمات بھی نمٹائے گئے ہیں جس کا مقصد اختراع اور تخلیقی صلاحیتوں کے لئے سازگار قانونی ماحول فراہم کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!