چینی عوامی رضاکار (سی پی وی) شہداء کی باقیات لے کرآنے والا چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) فضائیہ کا وائی-20 ٹرانسپورٹ طیارہ چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے تاؤشیان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کھڑا ہے-(شِنہوا)
شین یانگ(شِنہوا)چین کے عوامی رضاکاروں (سی پی وی) کے 30 شہداء کی باقیات، جو امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور کوریا کی مدد کی جنگ (1950-1953) کے دوران شہید ہوئے تھے، جمعہ کے روز جمہوریہ کوریا سے چین واپس لائی گئیں۔
شہداء کی باقیات اور ان کی 267 ذاتی اشیاء لے کر آنے والا چائنیز پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کا وائی-20 ٹرانسپورٹ طیارہ چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ کے تاؤشیان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔
2014 سے اب تک چین اور جمہوریہ کوریا نے چینی شہداء کی باقیات واپس کرنے کا عمل 12 مرتبہ مکمل کیا ہے جس کے تحت مجموعی طور پر ایک ہزار گیارہ سی پی وی شہداء کی باقیات چین واپس لائی جا چکی ہیں۔
