جمعہ, ستمبر 12, 2025
پاکستانچین کا گلوبل گورننس انیشی ایٹو عالمی نظم ونسق بہتربنانے کاحل...

چین کا گلوبل گورننس انیشی ایٹو عالمی نظم ونسق بہتربنانے کاحل فراہم کرتا ہے، پاکستانی عہدیدار

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کی عمارت کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

اسلام آباد(شِنہوا)وزیراعظم پاکستان کے چین کے لئے خصوصی نمائندے ظفر الدین محمود نے چین کے گلوبل گورننس انیشی ایٹو (جی جی آئی) کو "وقت کی اہم ضرورت” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو آج کے عالمی مسائل سے نمٹنے اور عالمی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لئے چینی حل پیش کرتا ہے۔

"نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل چین-پاکستان قریبی برادری کی تشکیل کو بڑھانے ” کے موضوع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ظفرالدین محمود نے کہا کہ چین اپنے وعدوں کو حقیقت میں ڈھالنے کی ایک ثابت شدہ تاریخ رکھتا ہے۔

انہوں نے نیو ڈیویلپمنٹ بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی مثالیں دیں، جو ایسے بین الاقوامی مالیاتی ادارے ہیں جنہوں نے اعلان کے بعد بہت تیزی سے عملی اقدامات کئے جس سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو فائدہ پہنچا۔

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں نیوڈیویلپمنٹ بینک (این ڈی بی)، جو برکس بینک کے نام سے بھی جانا جاتاہے، کی عمارت کافضائی منظر-(شِنہوا)

محمود نے کہا کہ پاکستان گلوبل گورننس انیشی ایٹو  کے تصور کو سراہتا ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا منتظر ہے۔ ان کا یقین ہے کہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے ساتھ مل کر جی جی آئی دنیا بھر کے ممالک کو نظم ونسق  بہتر بنانے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ایک موثر رہنمائی فراہم کرے گا۔

پاکستانی میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا کہ جی جی آئی نے عالمی طرز حکمرانی کے نظام میں اصلاحات اور بہتری کے لئے ایک مضبوط محرک فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ان چار بڑے عالمی انیشی ایٹوز پر عملدرآمد، بین الاقوامی انصاف اور برابری کے تحفظ اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!