جمعہ, ستمبر 12, 2025
تازہ ترینبیجنگ دنیا کے بہترین سیاحتی شہروں میں شامل ہو گیا، رپورٹ

بیجنگ دنیا کے بہترین سیاحتی شہروں میں شامل ہو گیا، رپورٹ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سیاح تیان تان پارک(ٹیمپل آف ہیون) کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ کو جامع سیاحتی اعتبار سے دنیا کے سرفہرست بہترین شہروں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

سیاحتی تعاون و ترقی سے متعلق عالمی کانفرنس 2025 کے موقع پر جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین کا دارالحکومت بیجنگ دنیا کے بہترین سیاحتی شہروں میں شامل ہو چکا ہے۔

ورلڈ ٹورازم سٹیز فیڈریشن (ڈبلیو ٹی سی ایف) کی سالانہ ورلڈ ٹورازم سٹیز ڈیویلپمنٹ رپورٹ (2024-2025) جو 2014 سے ہر سال شائع ہو رہی ہے، کے مطابق بیجنگ نے گزشتہ سال شہروں کے جامع جائزے کے بعد عالمی درجہ بندی میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ درجہ بندی گزشتہ رپورٹ کے مقابلے میں ایک درجہ بہتر ہوئی ہے۔

شنگھائی 9 ویں اور ہانگ کانگ 11 ویں نمبر پر رہے جبکہ عالمی سرفہرست 3 شہروں میں نیو یارک، ٹوکیو اور پیرس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہری انٹیلی جنس کے لحاظ سے 5 چینی شہر مکاؤ، ہانگ کانگ، ہانگ ژو، شنگھائی اور بیجنگ  دنیا کے سر فہرست 10 شہروں میں شامل ہیں جو چین کی سمارٹ سٹی کی ترقی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور اے آئی پر مبنی سفری خدمات کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔

اسی طرح ورلڈ ٹورازم سٹیز فیڈریشن (ڈبلیو ٹی سی ایف)اور پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن (پی اے ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ ٹورازم ڈسٹینیشن پوٹینشل کمپیٹیٹیو انڈیکس رپورٹ (2025) میں بھی بیجنگ نے 5 ویں پوزیشن حاصل کی۔ اس رپورٹ میں شہروں کو 10 مختلف معیارات کی بنیاد پر جانچا گیا ہے جن میں ثقافتی کشش، رہائش اور حفاظت، سیاحتی انفراسٹرکچر، رسائی اور سمارٹ ٹورازم اور پائیداری شامل ہیں۔ اس رپورٹ میں شنگھائی کو 9 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین وی شیاؤ ڈونگ نے بین الاقوامی سیاحوں میں شہر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری سے جولائی 2025 تک بیجنگ میں تقریباً 29 لاکھ 20 ہزار غیر ملکی سیاح آئے۔ یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 46.2 فیصد زائد ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!