جمعہ, ستمبر 12, 2025
پاکستاندریائے چناب بپھر گیا ، درجنوں دیہات کے زمینی رابطے منقطع

دریائے چناب بپھر گیا ، درجنوں دیہات کے زمینی رابطے منقطع

شجاع آباد میں دریائے چناب بپھر گیا، جس سے سیلاب کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہو گیا۔

بند ٹوٹنے کے بعد تین مزدور دریائے چناب کے تیز بہاؤ والے پانی میں بہہ گئے، دو مزدوروں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک مزدور ابھی تک نہیں مل سکا ہے۔

شجاع آباد کے کئی موضعات کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، مختلف مواضعات اور درجنوں بستیوں کے زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔

موضع دھوندوں، موضع وینس، موضع گردیز پور، بستی عالم والا، بلوچاں والا، صدیق والا، بستی نواں شہر متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہیں۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پنجند کے مقام پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پنجند کے مقام پر پانی کا اخراج 6 لاکھ 66 ہزار 544 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 5 لاکھ 6 ہزار 433 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

گڈوبیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 4 لاکھ 75 ہزار 970 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 4 لاکھ 50 ہزار 150 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

سکھر بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 4 لاکھ 18 ہزار 810 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی اورہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!