جمعہ, ستمبر 12, 2025
پاکستانپی ٹی آئی نے کسی بھی قسم کی ڈیل کو مسترد کردیا

پی ٹی آئی نے کسی بھی قسم کی ڈیل کو مسترد کردیا

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کسی بھی قسم کی ڈیل کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ڈیل ہوتی تو بانی دو سال جیل میں نہ گزارتے، عدلیہ و جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری ہے، پارٹی چھوڑنے والوں کیخلاف کوئی کیس بنا نہ سزائیں ہوئیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم عدلیہ اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ڈیل کا لفظ ہم مسترد کر چکے ہیں، کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، اگر ڈیل ہوتی تو بانی پی ٹی آئی دو سال جیل میں نہ گزارتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں،جو پارٹی چھوڑ گیا، اس کیخلاف کوئی کیس بنا نہ سزا ہوئی جبکہ ہمارے لوگوں کو سزائیں ہوئیں اور وہ نااہل بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا نمائندہ ہوں، بانی پی ٹی آئی نے تین سالوں میں بہت لچک دکھائی ہے، جب مینڈیٹ چوری ہوا تو بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا کہا مگر کچھ نہیں ہوا، جب 26ویں ترمیم ہوئی تب بھی بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کریں مگر پھر کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بانی سے ملاقات تک نہیں کرائی جاتی حالانکہ یہ ان کا حق ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!