جمعہ, ستمبر 12, 2025
پاکستانلاہور، زمین کے تنازع پر تاجر قتل، اہل خانہ و اہل علاقہ...

لاہور، زمین کے تنازع پر تاجر قتل، اہل خانہ و اہل علاقہ کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج

لاہور: لاہور میں زمین کے تنازع پر تاجر کو قتل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق علاقے جلو موڑ مین بازار باٹا پور میں قتل ہونیوالے تاجر کی شناخت 45سالہ محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق محمد عمران اور ملزمان کے درمیان زمین کا تنازع گزشتہ ایک سال سے چل رہا تھا، فریقین کے درمیان متعدد بار جھگڑے بھی ہو چکے تھے۔مقتول عمران نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا رکھا تھا،ملزمان نے مقتول کی مارکیٹ پر بھی قبضے کی کوشش کی تھی۔

حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب مقتول کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے مقتول کی نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے کینال روڈ جلو موڑ کو کئی گھنٹے ٹریفک کیلئے بلاک رہی۔

پولیس کی ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!