جمعہ, ستمبر 12, 2025
انٹرنیشنلچین نے جنگ عظیم دوئم کی فتح میں اہم کردار اد اکیا،کروشیائی...

چین نے جنگ عظیم دوئم کی فتح میں اہم کردار اد اکیا،کروشیائی رہنما

چین کی یوم فتح کی پریڈ میں چینی فضائی دفاعی نظام کی نمائش کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)

زغرب(شِنہوا)کروشیا کےفسطائیت مخالف جنگجوؤں اور فسطائیت مخالفین کے اتحاد کے صدر فرنجو ہبولین نے کہا ہے کہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت فسطائیت مخالف عالمی جنگ کا ایک اہم حصہ تھی جس نے جنگ عظیم دوئم کی حتمی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین نے ملک بھر میں اپنی مزاحمت کے ذریعے فسطائیت مخالف جنگ کے مشرقی محاذ کو کھول دیا، جاپانی افواج کی بڑی تعداد کو پھنسا کر اور ان کا خاتمہ کرکے بحرالکاہل کے علاقے میں اتحادی افواج کو ایک مضبوط مدد فراہم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بالخصوص کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی زیر قیادت لڑنے والی  مسلح افواج نے جاپانی فوج پر حملوں کے لئے لچکدار حکمت عملیاں اور حربے اختیار کئے اور چین میں جاپان کے اہم فوجی دستوں کو موثر طریقے سے روکا۔ اس سے دیگر علاقوں میں جاپان کی جنگی صلاحیت نمایاں طور پر کمزور ہوئی جس سے اس کو بالآخر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نےکہا کہ چینی فوج اور عام شہریوں کی "دلیرانہ اور کٹھن” جدوجہد کے ذریعے 14 سالہ طویل جنگ کے بعد جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ نے کامیابی حاصل کی۔ اس فتح  کے لئے چینی عوام نے بے پناہ قربانیاں اور  بھاری قیمت ادا کی، ہمیں اس کو  کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں چین کے کردار کو نظرانداز کرنا اور اسے اہمیت نہ دینا یورپ کی بڑی غلطی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ چین کی بے پناہ قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ فسطائیت مخالف عالمی  جنگ میں فتح حاصل ہوئی۔

اپنے خاندان کی فسطائیت مخالف تاریخ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے والدین اور رشتہ داروں نے نازی جرمن حملہ آوروں کے خلاف بہادری سے لڑائی کی، ان کے 2 رشتہ داروں نے اس جدوجہد میں جان کی قربانی دی۔

انہوں نے حالیہ سالوں میں بعض یورپی ممالک میں فسطائیت کے دوبارہ ابھرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح بے شمار جنگجوؤں کے خون اور جانوں کی قربانی سے حاصل ہوئی تھی،ہمیں اس کامیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!