بیجنگ: چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لی جی نے عوامی کانگریس کے نائبین پر زور دیا ہے کہ وہ مختلف ذریعے سے وسیع تر مسائل پر عوام سے بات چیت کریں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے یہ بات قومی عوامی کانگرنس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ قانون سازوں کے سمپوزیم میں کہی۔
ژاؤ نے کہا کہ نائبین عوام کی بات سنیں اور عوامی تشویش کے بڑے مسائل خاص کر سماجی و معاشی ترقی کے امور پران کے نقطہ نگاہ کی عکاسی کریں۔
انہوں نے نائبین پر زور دیا کہ وہ قانون سازی اور نگرانی سمیت عوامی کانگریسوں کے امور سے متعلق عوامی تجاویز جمع کریں اور ان تجاویز کو اپنی سفارشات میں شامل کریں تاکہ قانونی اور ادارہ جاتی ذرائع سے متعلقہ مسائل کو حل کیا جاسکے۔
ژاؤ نے نائبین پر زور دیا کہ وہ عوامی کانگریسوں کی قائمہ کمیٹیوں کے ضابطوں کے تحت اپنے فرائض انجام دیں۔ عوام سے باقاعدگی سے رابطہ برقرار رکھنے کے لئے مقامی قانون سازی کے دفاتر،معاون رابطہ دفاتر، ویب سائٹس اور موبائل پلیٹ فارمز سے بھرپور استفادہ کریں۔
انہوں نے نائبین کی تجاویز اور آراء کو سننے ، ان کے کام کا طریقہ کار بہتر بنانے اور ان کی صلاحیتیں مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے نائبین پر زور دیا کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد کریں۔
رواں سال قومی عوامی کانگریس کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ہے۔
