لان ژو: چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ملک کے دیہی علاقوں کی بحالی میں صنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے شہر تیان شوئی کے معائنہ دورے میں صدر شی نے کہا کہ مختلف خطے اپنی قوت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے حالات کے مطابق بحالی کی راہ پر چلنا چاہیے۔
صدر شی نے سیب کے ایک باغ میں کاشتکاروں اور زرعی ماہرین کے ساتھ بات چیت تاکہ تیان شوائی کی سوغات ہوانیو سیب کے معیار ، خاصیت، پودے لگانے کا طریقہ کار اور ان کی فروخت سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں۔
انہوں نے مقامی دیہاتیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سیب کی صنعت کو بڑا اور مضبوط بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کریں تاکہ ایک خوشحال زندگی کا حصول ممکن ہوسکے۔
