ہانگ کانگ:ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تعاون کے فریم ورک کے تحت ہانگ کانگ کے پاس فوائد حاصل کرنے کئی قوتیں ہیں جو استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
لی نے یہ بات ہانگ کانگ میں منعقدہ 9 ویں بیلٹ اینڈ روڈ سربراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی جس کا اہتمام ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت اور ہانگ کانگ تجارتی ترقی کونسل نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چین کا سب سے کھلے بین الاقوامی شہر کی حیثیت سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ خطہ اس اقدام میں اہم کردار ادا کرنے کو مکمل طور پر تیار ہے۔
لی نے کہاکہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے یہاں 2 ہزار 700 سے زائد دفاتر ہیں۔ ہانگ کانگ اوراس کی پیشہ ورانہ خدمات کی وسیع رینج، مالی اور قانونی خدمات سے لیکر آرکیٹیکچرل، انجینئرنگ، لاجسٹکس سے اپنے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کے لئے مکمل فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے تجویزدی کہ ہانگ کانگ ماحول دوست ٹیکنالوجی اور ماحول دوست قرض کے ذریعے نئی معیار کی پیداواری صلاحیتوں کو فروغ دیکر اپنی ٹیکنالوجی اختراع کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔
چینی وزارت تجارت کے نائب بین الاقوامی تجارتی نمائندے لی یونگ جی نے کہا کہ مرکزی حکام ہانگ کانگ کو بین الاقوامی مالیاتی، جہاز رانی اور تجارتی مرکز کی حیثیت سے بلند کرنے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شرکت کے لئے ہانگ کانگ کے فوائد کو مزید وسعت دینے اور استعمال کرنے میں مدد جاری رکھیں گے۔
