اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینصدر شی جن پھنگ کا خدمات میں تجارت کے بین الاقوامی میلے...

صدر شی جن پھنگ کا خدمات میں تجارت کے بین الاقوامی میلے 2024 کے نام مبارکباد کا خط

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کی خدمات میں تجارت کے بین الاقوامی میلے (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) 2024 کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ہے۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس  جو دس سال  سے کامیابی سے منعقد ہو رہا ہے چین کی خدمات کی صنعت اور خدمات کی تجارت کی اعلی معیار کی ترقی کی ایک واضح تصویر ہے ، جو ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کر رہی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اعلی سطحی کھلے پن  کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا، اعلیٰ سطح کے کھلے پن  کے اداروں اور  طریقہ کارکو بہتر بنائے گا، خدمات میں جدیدیت اور تجارت کو اپ گریڈ کرے گا، خود کو اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگ کرے گا، خدمات کے شعبے  میں قواعد و ضوابط، انتظام اور معیارات کے باہمی تعاون اور مطابقت کو فروغ دے گا، اپنی خدمات کی  مارکیٹ کو منظم انداز میں بیرونی دنیا کے لیے وسیع کرے گا۔  شی جن پھنگ نے کہا کہ چین خدمات کے  شعبے اور خدمات کی تجارت کے افعال کو کھولنے کے پلیٹ فارم کے طور پر بڑھائے گا اور مارکیٹ پر مبنی، قانون پر مبنی اور بین الاقوامی کاروباری ماحول قائم کر ے گا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اقتصادی  عالمگیریت کے عمومی رجحان کے مطابق مشترکہ مواقع کا تبادلہ کرنے، تعاون پر تبادلہ خیال کرنے اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مختلف ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں کردار ادا کیا جاسکے۔

سی آئی ایف ٹی آئی ایس 2024  جمعرات کو بیجنگ میں شروع ہوا جس کا عنوان ہے "عالمی خدمات، مشترکہ خوشحالی”۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!