بیجنگ: چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام آبنائے پار سیاحت کو معمول پر لانے میں اصل رکاوٹ ہیں۔
ریاستی کونسل تائیوان اموردفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے یہ بات آبنائے پار سیاحت کے معاملے کے بارے میں میڈیا کی ایک انکوائری کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی فائدے کے حصول کے لیے ڈی پی پی حکام نے تائیوان کے ہم وطنوں اور سیاحت کے شعبے کے جائز حقوق اور مفادات کو نظر انداز کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ تائیوان کے باشندوں پر مین لینڈ کے سفر پر پابندی ہٹانے کے اپنے فیصلے سے کئی بار پیچھے ہٹ چکے ہیں۔
چھن نے ڈی پی پی حکام پر زور دیا کہ وہ تائیوان کے عوام اور سیاحت کے شعبے کی آواز پر توجہ دیں اور مین لینڈ جانے والے سیاحتی گروہوں کو نشانہ بنانے والی غیر معقول رکاوٹوں کو دور کریں۔
