بیجنگ: چین کے وسطی اور مغربی علاقوں میں طبی خدمات کی فراہمی کے لیے رواں سال 44 قومی طبی ٹیمیں بھیجی جائیں گی،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔
قومی صحت کمیشن کے مطابق کم از کم پانچ ارکان پر مشتمل ہر ایک ٹیم سنکیانگ اور شی ژانگ سمیت صوبائی سطح کے 17 علاقوں میں تین ہفتوں تک خدمات سرانجام دیں گی ۔
کمیشن نے بتایا کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں، نمایاں نسلی اقلیتی آبادی والے علاقوں یا کم طبی سہولیات والے علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔
طبی ٹیمیں بیماریوں کی تشخیص اور علاج، صحت کے حوالے سے تعلیم، طبی عملے کی تربیت، طبی تکنیک کے حوالے سے رہنمائی اور ٹیلی میڈیسن نیٹ ورکس کے قیام جیسے امورسرانجام دیں گی۔
