اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے ملکی عدالتی تاریخ کی بدترین مثال...

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے ملکی عدالتی تاریخ کی بدترین مثال ہیں، اعظم سواتی

پشاور: رہنماء پی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے ملکی عدالتی تاریخ کی بدترین مثال ہیں، تمام جماعتوں کو اکٹھا ہو کر عدالتی شب خون روکنا ہوگا، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے،شروعات جنرل باجوہ نے کی،بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی باتیں ہو رہی ہیں، دیکھ لیں گے اس کے بعد ملک میں کیا ہوگا؟۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کیخلاف رٹ دائر کررہا ہوں، افغانستان جا رہاتھا، میرا پاسپورٹ بلاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ملک سے باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں،ذاتی طور پر جا رہا تھا،اپنے حق کیلئے بطور عام شہری درخواست دائر کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جو ہو رہا ہے اس کی شروعات جنرل باجوہ نے کی، یہ کون لوگ ہیں جو ملک کے اندر فوج کے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں؟، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ فوج اور عوام کی عزت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں لوگ پارلیمنٹ سے اٹھائے جائیں، ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، قومی مجرم نواز شریف و دیگر کو ملک میں پناہ دی گئی ہے، خدارا اس ملک کو بچاؤ، فوج کی عزت بحال کرو،پی ٹی آئی ملک کو جوڑنے کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی عدالتی تاریخ میں قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے بدترین مثال ہیں، تمام جماعتوں کو اکھٹا ہو کر عدالتی شب خون کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے حدیبیہ ملز کیس میں بیانات سب کے سامنے ہیں، ان کا کام ملک کو لوٹ کر باہر لے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران سے بات کرکے معاملات درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے گیا یہ غلط ہے؟، ترنول جلسہ خونریزی کی وجہ سے ملتوی کیاگیا، جلسے کے راستے فوج نے نہیں محسن نقوی نے کنٹینر لگا کر بند کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے ملٹری ٹرائل کی باتیں ہو رہی ہیں، دیکھ لیں گے اس کے بعد ملک میں کیا ہوگا؟۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!