لاہور: پولیس نے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں کارروائی کرتے ہوئے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے مختلف مارکیٹس سے 10 لاکھ رقم کی ریکوری کی تھی، رقم کی لالچ میں ملزم نے خود کو سر پر اینٹ مار کر زخمی کیا اور ڈکیتی واردات کا ڈرامہ کیا۔ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
