کوئٹہ: کوئٹہ کینٹ تھانے میں پولیس اہلکار نے توہین رسالت کے ملزم عبدالعلی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز توہین رسالت کے مقدمے میں ملزم عبدالعلی کو گرفتار کر کے کوئٹہ تھانہ کینٹ میں منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر جمع ہوگئی تھی اور ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا، کشیدہ حالات پر قابو پانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی تھی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ دوران حراست ملزم کو پولیس اہلکار سید خان سرحدی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے جس پر اہلکار کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
