شی آن: چین کےصدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نےچینی تہذیب کے لئے احترام اور محبت کا احساس پیدا کرنے اور عمدہ روایتی چینی ثقافت کو نسل در نسل منتقل کرنے پر زور دیا ہے۔
شی جن پھنگ نے یہ بات چین کے صوبہ شانشی کے شہر باؤجی میں باؤجی برونز ویئر عجائب گھر کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔
عجائب گھر میں شی جن پھنگ کو ژو اور چھن خاندانوں (1046-207 قبل مسیح) کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہوں نے "ہی زون” جیسی نمائشوں کا بغور جائزہ لیا، جو مذہبی رسومات ادائیگی کی برونز وائن کشتی ہے جس میں "چین” کے لئے چینی حروف کا سب سے پہلا تحریری ریکارڈ موجود ہے۔
صدر شی نے ثقافتی آثار کے مضبوط تحفظ، مطالعہ اور استعمال کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی تہذیب کے 5 ہزار سالوں کو مزید دریافت اور مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے جوہر کو واضح کرنے اور اس عظیم حکمت کو فروغ دینے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے ذریعے لوگ چینی تہذیب میں فخر کا مضبوط احساس پیدا کرسکیں گے اور حب الوطنی کے جذبے کو زیادہ موثر انداز میں فروغ دیا جا سکے گا۔
