اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجماعت اسلامی کامطالبات پورے نہ ہونے پر پہیہ جام کا اعلان

جماعت اسلامی کامطالبات پورے نہ ہونے پر پہیہ جام کا اعلان

راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تصادم نہیں، پرامن جدوجہد کے قائل ہیں، پنجاب میں 14 روپے کے ریلیف سے کچھ نہیں ہوگا، وزیراعظم سن لیں، ریلیف نہ دیا تو عوام مہنگی بجلی،گیس بل ادا نہیں کریں گے، پہلے شٹر ڈاؤن کیا تھا، اب پہیہ جام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مطالبات کیلئے دیئے گئے 45 دن پورے ہونے والے ہیں، اب حکومت کے پاس 13 سے 14 دن ہیں، ہم تصادم نہیں پرامن جدوجہد کے قائل ہیں، عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکتا، 25 کروڑ عوام اپنا حق چھین کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی نے 14 دن کے دھرنے میں شاندار میزبانی کے فرائض انجام دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 14 روپے کے ریلیف سے کچھ نہیں ہوگا، جاگیر داروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، پاکستان میں اشرافیہ وسائل پرقابض ہو چکی ہے، عوام اس بجلی کے ہزاروں ارب روپے ادا کرتے ہیں جو ان پر بنتے ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت (ن) لیگ کی ہو، پیپلز پارٹی کی ہو یا پی ٹی آئی کی سب نے عوام کا خون چوسا ہے،کون لوگ ہیں جو عوام پر پیٹرول اور بجلی کے بم گراتے ہیں، قوم کو نان ایشوز کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات اپنی جگہ موجود ہیں، حکومت بجلی کی قیمتیں کم،آئی پی پیزکے معاہدے ختم کرے، ابھی تو ہم نے شٹر ڈاؤن کیا تھا، اب پہیہ جام کریں گے، وزیراعظم سن لیں، اگر حکومت نے ریلیف نہ دیا تو عوام مہنگی بجلی اور گیس کے بل ادا نہیں کریں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!