وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم نے اقلیتوں کا دن منایا،آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں، 14اگست کی آمد آمد ہے اس کی بھی مبارکباد دیتاہوں، کوئی اندازہ لگا سکتا تھا 1947 میں ایک نیا ملک دنیا کے نقشے پرآئے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قائداعظم کو توفیق دی اور 14 اگست کو پاکستان بنا، پاکستان کی تحریک میں قائداعظم کی قیادت میں لاکھوں مسلمانوں نے حصہ لیا، پاکستان بنانے کی تحریک میں اقلیتوں نے بھی حصہ لیا، پاکستان کی تعمیر میں بھی اقلیتوں کا کردار ہے، اقلیتوں نے دفاع پاکستان میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو وہ کاری ضرب لگائی کہ وہ عمر بھر یاد رکھے گا، ہماری فضائیہ نے بھارت کے 6 جہاز گرائے،4رافیل شامل تھے، پاک افواج کے جوان میدان جنگ میں نکلے تو ماؤں نے کہا پاکستان کا جھنڈا بلند کرنا، ماؤں نے کہا جان دے دینا لیکن دشمن کو زیر کر کےآنا، دشمن پانی بند کرنے کی دھمکی دیتاہے، دشمن پانی کی ایک بوند بھی پاکستان سے نہیں چھین سکتا، دشمن نے پانی بند کیا تو وہ سبق سکھائیں گے وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، دشمن کا غرور 10 مئی کو غرق ہو گیا تھا، ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے۔
