بدھ, اگست 13, 2025
انٹرنیشنلامریکی صدر کا حلقہ بندیوں پر سیاسی کشمکش کے دوران نئی...

امریکی صدر کا حلقہ بندیوں پر سیاسی کشمکش کے دوران نئی مردم شماری پر زور

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شہری وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی ریلی میں شریک ہیں-(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کی سیاسی لڑائی کے دوران امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مردم شماری سے خارج کرنے کے لئے نئی مردم شماری پر زور دے رہے ہیں۔

یہ اقدام ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں پر امریکی شہریوں کو ترجیح دینا ہے، جو کہ ٹرمپ کی "سب سے پہلے امریکہ” مہم کا مرکزی نکتہ ہے۔

ہر دہائی کے بعد کی جانے والی مردم شماری میں امریکہ میں رہنے والے ہر فرد کو شامل کیا جاتا ہے، قطع نظر اس کے کہ اس کی امیگریشن کی حیثیت کیا ہے۔ امریکہ میں اگلی مردم شماری 2030 میں ہونی ہے۔

ٹرمپ نے اس عمل پر اعتراض اٹھایا ہے اور ان کا خیال ہے کہ آبادی کی گنتی میں غیر قانونی تارکین وطن کو شامل کرنے سے سیاسی عمل میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے اور ان کے حامیوں کا بھی یہی خیال ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ریاست کی آبادی جتنی زیادہ ہوتی ہے، ایوان میں اس ریاست کو اتنی ہی زیادہ نمائندگی ملتی ہے۔

نقادوں کا کہنا ہے کہ نظریاتی طور پر ایسی ریاستوں کی آبادی میں غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم افراد کی تعداد شامل ہونے سے ان ریاستوں کو مزید نمائندے مل سکتے ہیں، جو واشنگٹن میں طاقت کے توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ پیچیدہ ہے اور اس طرح کی صورتحال کا ریپبلکنز کی طرح ڈیموکریٹس پر بھی اتنا ہی منفی اثر پڑسکتا ہے۔

ٹرمپ نے اس ہفتے کے شروع میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے محکمہ تجارت کو 2024 کے صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے ایک نئی اور زیادہ درست مردم شماری شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے پوسٹ کیا کہ جو لوگ ہمارے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں انہیں مردم شماری میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ اگرچہ کچھ ماہرین نے کہا کہ ایک صدر کو یکطرفہ طور پر نئی مردم شماری کا حکم دینے کا قانونی اختیار نہیں ہوتا۔

آئین کی 14ویں ترمیم میں کہا گیا ہے کہ نمائندوں کو مختلف ریاستوں میں ان کی متعلقہ تعداد کے مطابق تقسیم کیا جائے گا جس میں ہر ریاست میں موجود افراد کی کل تعداد کو شمار کیا جائے گا، سوائے ان انڈینز کے جو ٹیکس نہیں دیتے۔ یہاں "انڈینز” سے مراد وہ مقامی باشندے ہیں جو یورپی آبادکاروں کے آنے سے پہلے یہاں رہتے تھے۔

امریکہ کے محکمہ تجارت کے مردم شماری بیورو نے اپنی ویب سائٹ پر واضح کیا ہے کہ تمام افراد (شہری اور غیر شہری) جن کا معمول کا رہائش امریکہ میں ہے، مردم شماری کے لئے مقیم آبادی میں شامل کئے جاتے ہیں۔

ٹرمپ کے امریکہ کی مردم شماری کے بارے میں تبصرے اس وقت آئے جب انہوں نے ریپبلکن پارٹی کی بھرپور حمایت کی تاکہ آئندہ وسط مدتی انتخابات میں امریکی ایوان میں اضافی نشستیں حاصل کی جا سکیں، جس کے لئے انتخابی حلقوں کی حدود از سر نو ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!