چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے شہر لان ژو کی یوژونگ کاؤنٹی کے چھنگ گوان ٹاؤن میں ریسکیو اہلکار سیلاب سے متاثرہ دیہاتیوں کا سامان منتقل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
لان ژو (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے یوژونگ کاؤنٹی میں پہاڑی سیلابی ریلے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ28 لاپتہ ہوگئے ہیں۔
صوبائی ایمرجنسی حکام نے منگل کے روز بتایا کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں طغیانی آئی جو 7 اگست کی شام کو صوبائی دارالحکومت لان ژو شہر کی حدود میں یوژونگ اور دیگر علاقوں میں شروع ہوئیں جہاں 8 اگست کی دوپہر تک 220.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
صوبائی ایمرجنسی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت نے یوژونگ میں اس تباہی کی صورتحال کا جائزہ اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
