بدھ, اگست 13, 2025
تازہ ترینچین نے غیرملکی مرکزی بینکوں کے لئے بانڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاری...

چین نے غیرملکی مرکزی بینکوں کے لئے بانڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی شرائط آسان کردیں

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چین کے مرکزی بینک کی عمارت کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے 3 بڑے مالیاتی اداروں نے غیر ملکی مرکزی بینکوں اور اسی نوعیت کے اداروں کے لئے اکاؤنٹس کھولنے کے عمل کو آسان بنانے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ملک کے بانڈ مارکیٹ کے ماحول کو مزید بہتر بنانا ہے۔

نیشنل انٹر بینک فنڈنگ سنٹر نے کہا ہے کہ اس نے اکاؤنٹ کھولنے اور متعلقہ نیٹ ورکس تک رسائی کے لئے دستاویزات کے تقاضے آسان کر دیئے ہیں، بانڈ کنیکٹ اور سیٹلمنٹ ایجنسی دونوں طریقوں میں اب تعمیل کے بیان حلفی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سنٹر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے غیر ملکی مرکزی بینکوں یا مالیاتی حکام، بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور خودمختار ویلتھ فنڈز کے لئے چین کی انٹربینک بانڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاری مزید موثر اور آسان ہو جائے گی۔

شنگھائی کلیئرنگ ہاؤس اور چائنہ سنٹرل ڈیپازٹری اینڈ کلیئرنگ کمپنی لمیٹڈ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایگریمنٹ کمٹمنٹ دستاویزات کی شرط ختم کر دی ہے۔

صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مربوط اقدامات سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنائیں گے اور ملک کی بانڈ مارکیٹ کے اعلیٰ معیار کی وسعت کو فروغ دیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!