بدھ, اگست 13, 2025
تازہ ترینپاکستانی سفیر کا گانسو دورہ، تجارت، سیاحت اور تعلیم میں تعاون بڑھانے...

پاکستانی سفیر کا گانسو دورہ، تجارت، سیاحت اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر زور

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نےشِنہوا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں چین کے صوبہ گانسو کے ساتھ وسیع تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا ہے۔

ہاشمی اس ہفتے ایک پاکستانی وفد کی قیادت میں گانسو پہنچے تھے جہاں انہوں نے جامعات، پیشہ ورانہ کالجوں، کاروباری اداروں اور صنعتی پارکس کا دورہ کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): خلیل ہاشمی، پاکستانی سفیر برائے چین

"دُنہوانگ کی وجہ سے گانسو  ایک شاندار تاریخی ورثہ رکھتا ہے۔لیکن میرے خیال میں اس کے علاوہ بھی اس کے پاس پیش کرنے کو بہت کچھ ہے۔ زراعت کے شعبے میں گانسو نے نمایاں ترقی کی ہے جبکہ ٹیکنالوجی، مشینری اور بیجوں کے شعبوں میں بھی  اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔یہاں پر  پیداوار بڑھانے اور بیماریوں سے بچاؤ کے لئے جدیدتکنیکیں اپنائی گئی ہیں۔ مویشیوں کی دیکھ بھال بھی ایک اہم شعبہ ہے۔

دوسرا شعبہ پیٹرولیم یا پیٹروکیمیکلز اور معدنیات کا ہے۔ یہ وہ شعبے ہیں جن میں گانسو کو خاص مہارت حاصل ہے۔ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت بھی صوبہ گانسو کی ایک بڑی طاقت ہے۔

صوبہ گانسو میں بڑی تعداد میں سولر پینل منصوبے نصب کئے گئے ہیں۔ یہ وہ شعبہ ہے جس میں پاکستان بھی خاص دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ تعلق پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری تک محدود نہیں بلکہ اس سے بھی آگے جاتا ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے سنگم پر واقع ہے۔اس لئے پاکستان، چین کے مغربی علاقوں کو راہداری کی سہولتیں فراہم کرتا ہے تاکہ وہ تجارت کر سکیں، لاجسٹکس  کو فروغ دے سکیں اور نقل و حمل کے روابط کو اس انداز میں مضبوط کریں جو سب کے لئے مفید ہو۔

 میں یہاں اس لئے  آیا ہوں تاکہ باہمی فائدے کی ایسی حکمت عملی پر بات چیت اور غور و خوض کیا جا سکے جس میں دونوں فریقوں کا فائدہ ہو۔”

لان ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن اسکرین:

چین میں تعینات  پاکستانی سفیر کا صوبہ گانسو کا دورہ

 تعلیمی، تربیتی، کاروباری  اور صنعتی  اداروں کا معائنہ کیا

 پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر زور

زراعت کے شعبے میں گانسو کی نمایاں ترقی

پیٹرولیم اور کان کنی میں بھی وسیع تجربہ

پیشہ ورانہ تعلیم گانسو کی خاص پہچان ہے

پاکستان شمسی توانائی میں تعاون کا خواہاں

 تجارتی راہداری دونوں ملکوں کے لئے فائدے لائے گی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!